ہوم   > Latest

عامر خان چئیرمین ایس ای سی پی تعینات، نوٹیفیکیشن جاری

SAMAA | - Posted: Aug 18, 2019 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 18, 2019 | Last Updated: 9 months ago

 

وفاقی حکومت کی جانب سے سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کے نئے چئیرمین ‘ عامر خان کی بطور چئیرمین  ایس ای سی پی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری  کر دیا گیا۔  وفاقی کابینہ نے گذشتہ اجلاس میں عامر خان کو ایس ای سی پی کا نیا چئیرمین مقرر کرنے کی منظوری دی تھی۔ موجودہ حکومت  کی جانب سے عامر خان کو نومبر 2018 میں ایس ای سی پی میں کمشنر تعینات کیا گیا تھا۔ چئیرمین تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد عامر خان نے اپنے نئے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔

چئیرمین تعیناتی سے پہلے عامر خان ایس ای سی پی میں کمپنی لاء ڈویژن ( کارپوریٹ سپرویژن)، اسپیشلائزڈ کمپنیز ڈویژن اور انفارمیشن سسٹم اینڈ ٹیکنالوجی کے امور کے نگراں کمشنر کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔ عامرخان کارپوریٹ بینکنگ، مالیاتی مصنوعات، کپیٹل مارکیٹ اور ریگولیٹری اصلاحات کے شعبے میں 30 سال سے زائد تجربہ رکھتے ہیں۔  کمشنر بننے سے پہلے، عامر خان ایس ای سی پی میں ہی  2012 سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پرفرائض انجام دیتے رہے ہیں ۔ اس دوران وہ ایس ای سی پی کے اہم آپریشنل محکموں جیسے کہ اسپیشلائزڈ کمپنیز ڈویژن، سکیورٹیز مارکیٹ سرویلئنس ڈیپارٹمنٹ، کماڈٹیز مارکیٹ ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ بین الاقوامی تعلقات  کے سربراہ رہے۔ عامر خان ایس ای سی پی کے  چیف ترجمان کے فرائض بھی انجام دیتے رہے۔

ایس ای سی پی میں  اپنی ملازمت کے دوران عامر خان نے  پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں  مرابحہ کو متعارف کروانے، جدید وئیر ہاؤسز کی الیکٹرانک رسیدوں کے ذریعے اجناس کی ٹریڈنگ کے ریگولیٹری فریم ورک  کی تشکیل، مائیکرو فنانس کمپنیوں کو ایس ای سی پی کے دائرہ کار میں شامل کرنے اور پاکستان میں کاروباری آسانیاں فراہم کرنے کے حوالے سے اصلاحات  متعارف کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔ بطور کمشنر انہوں نے ، ایس ای سی پی کے ریگولیٹری امور کو  ڈیجیٹلائز کرنے ، کارپوریٹ قوانین کو سہل و آسان بنانے اور ریگولیٹری فیسوں میں کمی کے ذریعے کاروباری اخراجات کو کم کرنے سے متعلق اصلاحات کے لئے بھی کام کیا۔ عامر خان پاکستان میں شفافیت اور احتساب کو یقینی بنانے کے لئے اصلاحات اور کاروباری اور سرمایہ کاری کے ماحول کو فروغ دینے کا بھر پور عزم رکھتے ہیں۔

عامر خان اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک، رائل بینک آف کینیڈا اور امریکن ایکسپریس بینک میں کام کر چکے ہیں۔ عامر خان ایک شیونگ سکالر ہیں اور   پاکستان سے ماسٹرز آف بزنس ایڈمینسٹریشن اور برطانیہ سے انٹر نیشنل بینکنگ میں ایم ایس ای کی ڈگری رکھتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube