Thursday, October 21, 2021  | 14 Rabiulawal, 1443

’’کیا‘‘اسپورٹ ایج کی پاکستان میں بکنگ کا آغاز

SAMAA | - Posted: Jul 1, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 1, 2019 | Last Updated: 2 years ago

۔’’کیا‘‘ موٹرز نے پاکستان میں نئی گاڑی کی بکنگ کا آغاز کردیا، اسپورٹ ایج ایس یو وی کے دو ماڈلز 45 لاکھ سے 49 لاکھ روپے میں صارفین کیلئے دستیاب ہوگی۔

کیا موٹرز پاکستان میں اپنے صارفین کیلئے نئی ایس یو وی ’’کیا اسپورٹ ایج‘‘ متعارف کرادی، ملک بھر کے 8 شہروں میں 12 اتھرائزڈ ڈیلرز نے بکنگ کا آغاز کردیا، گاڑیوں کی فراہمی اگست کے پہلے ہفتے سے شروع کی جائے گی۔

پاک وہیلز ڈاٹ کام کے مطابق ’’کیا موٹرز پاکستان‘‘ نے ایس یو وی ’’اسپورٹ ایج‘‘ کے ایف ڈبلیو ڈی ماڈل کی قیمت 45 لاکھ روپے جبکہ اے ڈبلیو ڈی ماڈل کی قیمت 49 لاکھ روپے مقرر کی ہے، صارفین بالترتیب 15 لاکھ اور 17 لاکھ روپے میں اپنی پسند کی گاڑی کی بکنگ کراسکتے ہیں۔

مزید جانیے : ہونڈا سوک، سٹی اور دیگر گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ

ویب سائٹ پر جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کیا لکی موٹرز نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے مراسلے میں نئی ڈیولپمنٹ کو نوٹیفائی کرنے کا کہا ہے، کمپنی کا کہنا ہے کہ بن قاسم انڈسٹریل پارک میں قائم مینوفیکچرنگ پلانٹ میں نئی مشینری کی تنصیب اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دی جاچکی ہے، اس منصوبے کی تکمیل پر ساڑھے 19 ارب روپے کی لاگت آئی ہے جبکہ پلانٹ ڈبل شفٹ میں سالانہ 50 ہزار گاڑیاں مینوفیکچر کرسکتا ہے۔

دوسری جانب کمپنی کے مطابق ’’کیا پکانتو‘‘ کی بکنگ کا آغاز اگست 2019ء سے ہوگا جبکہ اس کی فراہمی رواں سال اکتوبر میں شروع کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : ٹویوٹا انڈس موٹرز نے گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا دیں

پاک وہیلز ڈاٹ کام نے ’’کیا‘‘ کی ایس یو وی کا دیگر کمپنیوں کی گاڑیوں سے موازنہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 45 لاکھ روپے میں دستیاب ’’کیا اسپورٹ ایج‘‘ ٹویوٹا کمپنی کی 79 لاکھ روپے قیمت والی فورچونر 2.7 وی وی ٹی آئی اور 2 کروڑ 21 لاکھ روپے قیمت والی ٹویوٹا پراڈو کے مقابلے میں انتہائی سستی ہے، البتہ ہونڈا بی آر۔وی، سی وی ٹی 29 لاکھ، بی آر۔وی ایم ٹی 24 لاکھ اور بی آر۔وی سی وی ٹی 27 لاکھ روپے کے مقابلے میں کچھ مہنگی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ’’کیا اسپورٹ ایج‘‘ ہونڈا سوک ٹربو آر ایس سے کافی مماثلت رکھتی ہے، جس کی قیمت 42 لاکھ روپے تھی تاہم ہونڈا کمپنی نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube