Thursday, October 22, 2020  | 4 Rabiulawal, 1442
ہوم   > معیشت

ایل پی جی کی قیمت میں6 روپے فی کلو کی کمی

SAMAA | - Posted: Jul 1, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jul 1, 2019 | Last Updated: 1 year ago

ایل پی جی کی قیمت میں چھ روپے فی کلو کمی کر دی گئی، اوگرا نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی جولائی کے مہینے کیلئے کی گئی ہے، کمی کے بعد ایل پی جی کی فی کلوقیمت ایک سو تیرہ روپے ہو گئی۔

نئی قیمتوں کے مطابق گھریلو سیلنڈر ستر اور کمرشل سیلنڈر دو سو ستر روپے سستا ہو گیا، اوگرا کا کہنا ہے کہ گیارہ اعشاریہ آٹھ کلو گرام کا سیلنڈر اب چودہ سو روپے کے بجائے تیرہ سو تیس روپے میں ملے گا۔

کمرشل سیلنڈر کی قیمت بھی پانچ ہزار تین سو بیالیس سے کم ہوکر پانچ ہزار بیالیس روپے ہو گئی ہے۔ ​

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube