Thursday, December 2, 2021  | 26 Rabiulakhir, 1443

ٹویوٹا انڈس موٹرز نے گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا دیں

SAMAA | - Posted: Jun 29, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 29, 2019 | Last Updated: 2 years ago

ٹویوٹا انڈس موٹرز نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں 8 لاکھ 30 ہزار روپے اضافہ کردیا ہے۔

ٹویوٹا کی جانب سے گاڑیوں کی قیمت میں اضافے کی وجہ روپے کی قدر میں کمی کو قرار دیا گیا ہے۔ تاہم سوال یہ ہے کہ قیمتوں میں اضافہ مقامی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر کے مطابق ہے یا نہیں۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹویوٹا کی فارچونر گاڑی کی مالیت 80 لاکھ روپے سے بڑھ گئی ہے۔ جب یہ گاڑی پہلی بار پاکستان میں متعارف کروائی گئی تو اس کی قیمت 60 لاکھ تھی۔

اس کے علاوہ ہانڈا، آئیسوزو اور پاک سوزوکی نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube