Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

ایف اے ٹی ایف، پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرنیکے امکانات کم ہوگئے

SAMAA | - Posted: Jun 21, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 21, 2019 | Last Updated: 2 years ago

پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کرنے کے معاملے میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی۔ سفارتی کوششوں کے نتیجے میں پاکستان کو ترکی، چین اور ملائیشیا کی حمایت حاصل ہوگئی۔

چھتیس رکنی فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس ( ایف اے ٹی ایف ) میں بلیک لسٹ سے بچنے کے لئے کم سے کم تين ممالک کی حمایت لازم ہوتی ہے اور یہ حاصل ہونے کے سبب پاکستان پر چھائے کالے بادل کسی حد تک چھٹنے لگے ہیں۔

دہشت گردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ پر نظر رکھنے والے ادارے کی گرے لسٹ میں پاکستان جون دو ہزار اٹھارہ سے ہے۔ فلوریڈا میں واچ ڈاگ کے ورکنگ گروپ کی پانچ روزہ میٹنگ پچھلے ہفتے ہوئی تھی۔

فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے گرے لسٹ سے متعلق حتمی اعلان اکتوبر میں ہوگا۔ ترکی، چین اور ملائیشیا کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ ميں ملوث نہيں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube