ہوم   > Latest

بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اثر غریبوں پر نہیں پڑیگا، مشیر خزانہ

4 months ago

مشير خزانہ ڈاکٹر عبدالحفيظ شيخ نے صاف صاف کہہ ديا کہ بجلی اور گيس کی قيمتوں ميں اضافے کا اثر غريبوں پر نہيں پڑے گا، پاکستان تاريخ کے مشکل ترين دور سے گزر رہا ہے، ملک 31 کھرب روپے کا مقروض ہے، حکومت ملک کو مشکلات سے نکالنے کی کوشش کر رہی ہے۔

کراچی ميں بزنس کمیونٹی سے ملاقات کے بعد گورنر سندھ کے ہمراہ پريس کانفرنس سے خطاب میں وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ بجلی، گيس کی قيمتوں ميں اضافے کا اثر غريبوں پر نہيں پڑے گا، پاکستان آج تاريخ کے مشکل ترين دور سے گزر رہا ہے، ملک 31 کھرب روپے کا مقروض ہے، قرض اتارنا ہوگا، حکومت پاکستان کو مشکلات سے نکالنے ميں کوشاں ہے۔

مزید جانیے : کالا دھن سفید کرانے کی اسکیم، صدر مملکت نے آرڈیننس جاری کردیا

وہ کہتے ہیں کہ عوام کو عمران خان اور ان کی ٹيم پر اعتماد ہے، نئی ايمنسٹی اسکيم سے عوامی عہدہ رکھنے والے فائدہ نہيں اٹھاسکتے، آخری موقع ہے لوگ ٹيکس دے کر اثاثے ظاہر کرسکتے ہيں۔

تفصیلات جانیں : آئی ایم ایف پروگرام کے نتائج بھگتنے کیلئے تیار ہوجائیں

انہوں نے کہا کہ تاجر برادری سے معاشی صورتحال، ايمنسٹی اسکيم اور آئی ايم ايف پر بات ہوئی، سمجھنا چاہئے ہماری اقتصادی صورتحال کہاں تھی، حکومت آئی تو قرض 31 ہزار ارب تھا، 300 يونٹ سے کم استعمال پر بجلی کی قيمت نہيں بڑھائی جائے گی، کوشش کريں گے کہ گيس اور بجلی کی قيمتوں کا اثر غريبوں پر نہ پڑے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان اور آئی ایم ایف کے 60 سالہ پرانے تعلق پر ایک نظر

حفیظ شیخ کا مزید کہنا تھا کہ تجارتی خسارہ بہت زيادہ تھا، اس کو کم کيا گيا، احساس پروگرام کے نام سے بڑا فريم ورک بنايا گيا ہے، لوگوں کو معلوم ہے کہ حکومت کی نيت کيا ہے، اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر میں غیرمتنازع لوگوں کو سربراہ بنایا گیا، جب قرض ملے گا تب تو آپ کی ترقی بڑھے گی۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں