Friday, December 3, 2021  | 27 Rabiulakhir, 1443

رات گئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،پیٹرول108فی لیٹر

SAMAA | - Posted: May 5, 2019 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: May 5, 2019 | Last Updated: 3 years ago

حکومت نے رات گئے عوام پر پيٹرول بم گرا ديا۔ پیٹروليم مصنوعات کي قيمتوں ميں اضافے کا نوٹی فيکيشن جاري کردیا گیا ہے۔ نئے اضافے کے بعد پیٹرول کي نئي قيمت ايک سو آٹھ روپے في ليٹر کردی گئی۔ پيٹرول پر جي ايس ٹي بارہ فيصد، جب کہ ڈيزل لائٹ ڈيزل اور مٹي کے تيل...

حکومت نے رات گئے عوام پر پيٹرول بم گرا ديا۔ پیٹروليم مصنوعات کي قيمتوں ميں اضافے کا نوٹی فيکيشن جاري کردیا گیا ہے۔ نئے اضافے کے بعد پیٹرول کي نئي قيمت ايک سو آٹھ روپے في ليٹر کردی گئی۔ پيٹرول پر جي ايس ٹي بارہ فيصد، جب کہ ڈيزل لائٹ ڈيزل اور مٹي کے تيل پر جي ايس ٹي سترہ فيصد تک کرديا گيا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پيٹرول کی قیمت میں نو روپے چودہ پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گيا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت ايک سو آٹھ روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔ چار روپے نواسي پيسے اضافے کے ساتھ ڈيزل ايک سوبائيس روپے بتيس پيسے کا ہوگيا ہے۔

 

مٹي کا تيل سات روپے چھياليس پيسے بڑھ گیا،  نئی قیمت 96 روپے 77 پیسے ہوگئی۔ ڈیزل کی نئی قیمت  122روپے 32پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔ قيمتوں پر اضافے کا اطلاق آج سے ہوگيا۔

 

پہلی بار قیمتوں میں اضافے کی اطلاع براہ راست آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو دی گئی۔ ایف بی آر نے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں پر ٹیکس میں اضافے کی نئی شرح جاری کردی۔

 

معاون خصوصي اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عالمي منڈي ميں تيل کي قيمتوں ميں اضافہ ہوا، جس کے باعث حکومت کو بھی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا۔

قبل ازیں اوگرا نے پيٹروليم مصنوعات کي قيمتوں ميں ساڑھے چودہ روپے تک اضافے کي تجويز دي تھي، تاہم وزيراعظم عمران خان کي زير صدارت کابينہ اجلاس ميں پيٹرول مہنگا کرنے کي سمري مسترد کردي گئي تھي۔ رمضان سے قبل پيٹرول مہنگا نہ کرنے کي نويد عوام کو سنائي گئي تھی، تاہم یہ فیصلہ چند روز بھی برقرار نہ رہ سکا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube