Thursday, October 21, 2021  | 14 Rabiulawal, 1443

ہنڈا اٹلس کا نیاماڈل متعارف، موٹر سائیکلوں کی قیمت میں اضافہ

SAMAA | - Posted: May 4, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: May 4, 2019 | Last Updated: 2 years ago

ہنڈا اٹلس نے سال 2019ءکے دوران ایک مرتبہ پھر اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے لیکن اس مرتبہ یہ اضافہ 400 روپے سے 2000 روپے تک کیا گیا ہے۔

نئی قیمتوں کے اعلان کے بعد ہنڈا سی ڈی 70 کی قیمت 70 ہزار 900 روپے، ہنڈا سی ڈی ڈریم کی قیمت 74 ہزار 900 روپے اور ہنڈا پرائڈر کی قیمت 96 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح ہنڈا سی جی 125، ہنڈا سی جی 125ایس ، ہنڈا سی جی 125ایس اسپیشل ایڈیشن ، سی بی 125ایف ، اور سی بی 125ایف اسپیشل ایڈیشن کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

نئی قیمتوں کے بعد سی جی 125 کی قیمت ایک لاکھ 17 ہزار 500 روپے، سی جی 125ایس کی قیمت ایک لاکھ 36 ہزار 500 روپے، سی جی 125ایس اسپیشل ایڈیشن کی قیمت ایک لاکھ 37 ہزار 900 روپے، سی بی 125ایف کی قیمت ایک لاکھ 61 ہزار 500 روپے اور سی بی 125ایف اسپیشل ایڈیشن کی قیمت ایک لاکھ 63 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب ہنڈا سی بی 150ایف کی قیمت میں بھی 2000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت ایک لاکھ 93 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ مارچ میں بھی کمپنی نے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 2000 روپے تک اضافہ کیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube