Friday, October 23, 2020  | 5 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

بھارت کو پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے 60 کروڑ سے زائد کا نقصان ہوا

SAMAA | - Posted: Apr 30, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Apr 30, 2019 | Last Updated: 1 year ago

بھارتی ایوی ایشن کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے ائیر انڈیا کو مارچ کے مہینے میں 60 کروڑروپے سے زائد کا نقصان ہوا۔

بھارت کی سرکاری ایئرلائن ایئر انڈیا کو واشنگٹن، نیویارک اور شکاگو کیلئے اڑان بھرنے میں سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا رہا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فضائی حدود کی بندش سے  پروازوں کو یورپ اور امریکا پہنچنے کیلئے گجرات، بحیرہ عرب سے ہو کر جانا پڑا، جب کہ طیاروں کو ری فیولنگ کیلئے شارجہ اور ویانا میں لینڈنگ کرنی پڑی۔

پاکستانی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے مغربی ممالک کا فاصلہ مزید چار گھنٹے بڑھ گیا، جس کی وجہ سے بھارتی مسافر پریشانی کا شکار رہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے گزشتہ ممبئی کی فضائی حدود میں دو بین الاقوامی طیارے ایک دوسرے سے ٹکرانے سے بال بال بچے۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے کشیدگی کے باعث 27 فروری سے پاکستان نے بین الاقوامی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود کو بند کردیا تھا جس کے نتیجے میں 400 پروازیں یا تو منسوخ ہوگئیں یا ان کے رُوٹ میں تبدیلی کیے گئے لیکن اس عمل سے سب سے زیادہ نقصان بھارتی ایئرلائن کو ہوا۔

بھارت سے براستہ پاکستان ہفتے میں 66 پروازیں یورپ اور 33 پروازیں امریکا کے لیے جاتی ہیں، جو یا تو منسوخ کردی گئیں یا ان کے رُوٹ میں تبدیلی کردی گئی جس سے بھارتی ایئرلائن کو مجموعی طور پر 60 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube