HOME > معیشت

چین کے علاہ کوئی دوست ملک تجارتی رعایت دینے کو تیار نہیں، رزاق داؤد کا اعتراف

4 months ago

وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت رزاق داؤد نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں صاف بتا دیا کہ میں چین کے علاوہ کوئی بھی دوست ملک تجارتی رعایات دینے کو تیار نہیں۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کو بریفنگ دیتے ہوئے رزاق داوؤؤڈ نے کہا ہے کہ چین نے پاکستان کو 313 اشیاء پر ڈیوٹی فری رسائی دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے جس کے معاہدے پر 28 اپریل کو دستخط ہوں گے مگر جواب میں چین نے ایسی ہی رعایت مانگی ہے لیکن پاکستان محدود رسائی دے گا۔

انہوں نے بتایا کہ چین کے علاوہ کوئی بھی دوست ملک پاکستان کو کسی قسم کی تجارتی رعایت دینے کے لیے آمادہ نہیں ہے۔ اس کے برعکس بنگلہ دیش دنیا بھر میں ڈیوٹی فری رسائی کے باعث ہم سے آگے بھی نکل گیا۔

رزاق داؤد نے کہا کہ امریکا نے پاکستان کو ڈیوٹی فری رسائی دینے سے انکار کردیا ہے جبکہ ترکی بھی پاکستان کو ٹیکسٹائل مصنوعات پر کوئی رعایت دینے کو تیار نہیں۔ دبئی کے راستے چینی کپڑے کی درآمد کے باعث پاکستانی صنعت بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔

رزاق داؤد نے یہ اعتراف بھی کیا کہ موجودہ حکومت میں ڈالر 15 فیصد اور خام مال 33 فیصد مہنگا ہوگیا جبکہ برآمدات میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
1 hour ago
2 hours ago
3 hours ago
 
 
 
ویڈیو
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں