وفاقی ترقیاتی منصوبوں کیلئے مزید 21 ارب روپے جاری

April 15, 2019

ملک میں وفاقی ترقیاتی منصوبوں کےلئے مزید 21 ارب روپے جاری کر دیے گئے۔

پلاننگ کمیشن کی دستاویزات کے مطابق ایٹمی توانائی کمیشن کو 7 ارب 80 کروڑ روپے اور میری ٹائم افیئرز کو 20 کروڑ 50 لاکھ روپے جاری کیے گئے۔

آبی وسائل ڈویژن کو 5 ارب 27 کروڑ روپے، خزانہ ڈویژن کو ایک ارب 57 کروڑ روپے اور آزاد کشمیر کو ترقیاتی منصوبوں کیلئے مزید 6 ارب روپے جاری کیےگئے۔

موجودہ مالی سال میں اب تک مجموعی طور پر 470 ارب روپے جاری کیے جا چکے ہیں۔