Friday, December 3, 2021  | 27 Rabiulakhir, 1443

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات 9 روپے تک مہنگی کرنے کی سفارش کردی

SAMAA | - Posted: Feb 27, 2019 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 27, 2019 | Last Updated: 3 years ago

مارچ کے مہینے میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ، اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات نو روپے چوالیس پیسے فی لٹر تک مہنگی کرنے کی سفارش کردی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کردی گئی، اوگرا نے ہائی اسپیڈ ڈیزل نو روپے چوالیس پیسے اور پیٹرول چار روپے اکہتر پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی ہے۔

مزید پڑھیے : حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کااعلان کردیا

سمری کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں آٹھ روپے چھ پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے بارہ پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

وزیراعظم کی جانب سے حتمی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube