Tuesday, October 19, 2021  | 12 Rabiulawal, 1443

پاکستان اور یو اے ای میں 3 ارب ڈالر امدادی پیکیج کا معاہدہ ہوگیا

SAMAA | - Posted: Jan 22, 2019 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 22, 2019 | Last Updated: 3 years ago

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 3 ارب ڈالرز کے امدادی پیکیج کا معاہدہ طے پاگیا، جس کے تحت پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط فوری مل جائے گی۔

متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں ابوظہبی ڈیولپمنٹ فنڈ چیئرپرسن اور گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر کے امدادی پیکیج کے معاہدے پر دستخط کئے۔

معاہدے کے تحت متحدہ عرب امارات سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط فوری مل جائے گی جبکہ باقی رقم 2 قسطوں میں پاکستان کو فرہام کی جائے گی۔

دسمبر میں متحدہ عرب امارات نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج کا اعلان کیا تھا۔

پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کے پیکج کے بغیر معیشت کو انتہائی مشکل صورتحال سے نکالنا کافی دشوار ہوگا، گزشتہ سال کے آخری 6 ماہ کے دوران غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان سے دور رہے جبکہ شیئرز بازار سے بھی اپنی رقوم نکال لیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر کے بعد متحدہ عرب امارات سے امدادی پیکیج ملنا سرمایہ کاروں کیلئے اطمینان بخش امر ہوگا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube