Friday, October 23, 2020  | 5 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

خیبرپختونخوا حکومت کی فاٹا انضمام کے بعد قبائلی اضلاع میں ترقیاتی اسکیموں کی منظوری

SAMAA | - Posted: Dec 13, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 13, 2018 | Last Updated: 2 years ago

خیبر پختونخوا حکومت نے فاٹا انضمام کے بعد قبائلی اضلاع میں ترقیاتی اسکیموں کی منظوری دے دی،غیر ملکی تعاون سے 5 ارب 60  کروڑ روپے کی 21 اسکیموں کی منظوری دے دی گئی ۔

خیبر پختونخوا کے ساتھ ضم ہونے والے قبائلی اضلاع میں ترقیاتی اسکیموں منظوری خیبر پختونخوا ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس میں دی گئی،جس کے مطابق غیر ملکی اداروں کے تعاون سے مجموعی طور پر 5 ارب 60 کروڑ روپے کی 21 اسکیموں کی منظوری دی گئی۔

ترقیاتی اسکیموں میں تعلیم ، صحت ، آب پاشی اور علاقائی ترقی کے امور شامل ہیں۔ اس کے علاوہ غیرملکی امدادی اداروں میں یوایس ایڈ،عالمی ادارہ خوراک، ایشین ڈیویلپمنٹ بینک،آئی این ایل بھی ان اسکیموں میں شامل ہیں۔

ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس کی صدارت ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈاکٹر شہزاد خان بنگش نے کی۔ ترقیاتی اسکیموں کی منظوری میں فاٹا سیکرٹریٹ کے ڈائریکٹوریٹ آف پراجیکٹس میں حالیہ تعینات ہونے والی ٹیم کا اہم کردار رہا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube