Wednesday, July 8, 2020  | 16 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > Latest

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے پاکستان اسٹیل ملز کیلئے اہم فیصلے

SAMAA | - Posted: Nov 7, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 7, 2018 | Last Updated: 2 years ago

اسٹیل مل ملازمین کیلئے خوشخبری آگئی، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایک ماہ کی تنخواہ جاری کرنے کی منظوری دیدی۔گندم کی امدادی قیمت 1300 روپے فی من برقرار رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ پی ایس او کے قابل وصول واجبات 320 ارب روپے تک پہنچ گئے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں بڑے فیصلے کئے...

اسٹیل مل ملازمین کیلئے خوشخبری آگئی، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایک ماہ کی تنخواہ جاری کرنے کی منظوری دیدی۔گندم کی امدادی قیمت 1300 روپے فی من برقرار رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ پی ایس او کے قابل وصول واجبات 320 ارب روپے تک پہنچ گئے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں بڑے فیصلے کئے گئے۔ اسٹیل مل ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ ملے گی، اس کے علاوہ پینشنرز کی بیواؤں کو چار سال کی پینشن ملے گی، یہ بھی طے پایا کہ اگلے 3 ماہ میں اسٹیل مل ملازمین کی تنخواہوں کا معاملہ متعلقہ وزارتوں کیساتھ مل کر حل کیا جائے گا، پاکستان اسٹیل ملز کو حکومت کے نجکاری والے منصوبے سے بھی ہٹادیا گیا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کسانوں سے اس سال بھی گندم پرانی قیمت پر خریدی جائے گی، گندم کی امدادی قیمت 1300 روپے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سارک فوڈ بینک کیلئے گندم کا کوٹہ 40 سے بڑھا کر 80 ہزار ٹن کردیا گیا ہے، شوگر انڈسٹری میں ٹیکس چوری روکنے کیلئے قانون میں ترمیم کی جائے گی۔

اجلاس میں انکشاف ہوا کہ پی ایس او کے قابل وصول واجبات 320 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں، ای سی سی نے ادائیگیوں کیلئے پاور ڈویژنز کو ایک ہفتے میں سفارشات تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

ای سی سی نے پی ایس او کو 50 ارب روپے جاری کرنے کا معاملہ مؤخر کردیا گیا، اس کے علاوہ صوبائی حکومتوں کو سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافے کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت کر دی گئی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube