بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے فی یونٹ اضافہ

Wahab Kamran
September 12, 2018

نیپرا نے بجلی کی 6 تقسیم کار کمپنیوں کے ٹیرف میں 4 روپے فی یونٹ اضافہ کردیا۔

نیپرا نے 6 تقسیم کار کمپنیوں کے ٹٰیرف میں 4 روپے فی یونٹ اضافہ کردیا، قیمتوں میں اضافہ ایک سال کیلئے کیا گیا ہے، جس کے بعد بجلی کی نئی اوسطاً قیمت 11.50 سے بڑھ کر 15.50 روپے فی یونٹ ہوگئی۔

نیپرا کی جانب سے حالیہ اضافہ بلوچستان، خیبر پختونخوا، ملتان، گوجرانوالہ، حیدرآباد اور سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنیز کے ٹیرف میں کیا گیا، اس اضافے سے بجلی صارفین پر 120 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا ہے کہ فی یونٹ قیمت میں اضافہ گزشتہ مالی سال کے بقایہ جات کی مد میں کیا گیا ہے۔

بجلی کی نئی قیمت کا اطلاق وزارت پاور ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد ہوگا۔