وزیرریلوے کی اہم سیکشنز پر گیچ اپ ڈیٹ کرنے کی خواہش

September 12, 2018

وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہےکہ پاکستان ریلوے قوم کو کبھی بھی مایوس نہیں کرے گی۔ایف ڈبلیو او کے ساتھ مل کر  ملک کی بہتر خدمت کریں گے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید سے ڈی جی ایف ڈبلیو او انعام حیدر نےملاقات کی۔ وزیرریلوے نے کہاکہ گوادر کوئٹہ کا نیا سکیشن اسٹینڈرڈ گیج پر بنانا چاہتے ہیں۔ کوئٹہ تفتان سیکشن کو اسٹینڈرڈ گیج میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔کوئٹہ تفتان ریلوے ٹریک زائرین کیلئے ایک محفوظ سفری سہولت ہوگی۔

شیخ رشید کاکہناتھاکہ کراچی پشاور سیکشن پراسٹینڈرڈ گیج میں ایک نئی الائمنٹ بنائی جائےگی۔ وزیر ریلوے نے پرعزم لہجےمیں کہاکہ پاکستان ریلوے قوم کو کبھی بھی مایوس نہیں کرے گی۔ ایف ڈبلیو او کے ساتھ مل کر ملک کی بہتر خدمت کریں  گے۔

وزیر ریلوے نےمزید بتایاکہ وزیراعظم عمران خان جمعہ کومیانوالی ریل کار کاافتتاح کریں گے۔