پاکستان کے تجارتی خسارہ میں جولائی، اگست کے دوران معمولی کمی

September 12, 2018

قومی برآمدات میں 22.4 فیصد اضافہ سے مالی سال کے ابتدائی دو ماہ جولائی اور اگست کےلئے پاکستان کا تجارتی خسارہ 1.25 فیصد تک کم ہوگیا۔


ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے آغاز پر جولائی اور اگست 2018ء کےلئے ملک کا تجارتی خسارہ 6.17 ارب ڈالر تک کم ہوگیا ہے جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کےلئے تجارتی خسارہ 6.25 ارب ڈالر رہا تھا۔

اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی دو مہینوں کےلئے ملک کے تجارتی خسارہ میں 1.25 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پی بی ایس کے مطابق جاری مالی سال میں قومی برآمدات میں 5.05 فیصد کا اضافہ ہوا اور جولائی اور اگست 2018ء کے دوران 3.66 ارب ڈالر کی برآمدات کی گئی ہیں جبکہ اس دوران قومی درآمدات میں صرف ایک فیصد اضافہ ہوا اور درآمدات کی مالیت 9.8 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔

 اس طرح جاری مالی سال میں جولائی اور اگست کے دوران ملک کا تجارتی خسارہ 6.17 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اے پی پی