سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

Samaa Web Desk
September 11, 2018

مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 450 روپے مہنگا ہوگیا، حصص بازار میں مثبت رجحان رہا، 100 انڈیکس 75 پوائنٹس اضافہ ریکارڈ کیا گیا، انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں استحکام رہا،

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کا رجحان دیکھا گیا، حصص بازار میں شئیرز کے بہتر نرخ ہونے کی وجہ سے 100 انڈیکس 75 پوائنٹس اضافے سے 40 ہزار 759 کی سطح پر بند ہوا۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے 2 روز میں معاشی مسائل پر متوقع اہم اعلان پر سرمایہ کار سرگرم نظر آئے۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 124 روپے 24 پیسے کی سطح پر ہی برقرار رہا، اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 124 روپے 60 پیسے میں فروخت کیا گیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر مہنگا ہونے پر مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونے کی قیمت 450 روپے اضافے سے 58 ہزار 450 روپے کا ہوگیا۔