پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 400 پوائنٹس کی کمی

September 10, 2018

حصص بازار میں مندی کی وجہ سے سرمایہ کار محتاط، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں چار سو پوائنٹس کمی ریکارڈ کی گئی۔


کاروباری ہفتے کے آغاز پر بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھائی دی۔ کاروبر کے دوران 100 انڈیکس میں 406 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 40 ہزار 447 کی کم سطح تک گرگیا۔

معاشی تجزیہ کار محمد سہیل نے سما سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر ایک بار پھر بیرونی قرضوں اور دیگر ادائیگی پر دس ارب ڈالر سے نیچے آگئے۔

مسلسل زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی اور مزید ادائیگیوں کے لئے پی ٹی آئی کی حکومت ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کر پائی ہے اور ساتھ ہی توانائی سیکٹر میں بڑھتے گردشی قرضے، بجلی اور گیس کی قیمت میں اضافہ کرنے پر بھی کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 1 پیسے بڑھ کر 124 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا۔