ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافےسے عوام پریشان

abidali
September 9, 2018

ملک میں سرکار کی تبدیلی کے ساتھ ہی قیمتوں میں بھی بڑی تبدیلی آنے لگی۔ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں بے تحاشہ اضافے کے باعث  گیس غریب عوام کی دسترس سے باہر ہونے لگی ہے۔ شہریوں نے ایل پی جی کے دام کو لگام ڈالنے کا مطالبہ کردیا ۔

گیس سے محروم شہریوں کو پہلے تو ایل پی جی کا سہارا تھااوراب نئی قیمتیں اس کے خریداروں کے بھی ہوش اڑانے لگیں۔ ایل پی جی کی نئی قیمتوں سے صرف عام شہری ہی نہیں بلکہ کمرشل صارفین بھی پریشان ہیں کہ ایسا کیا ہوا کہ  ایل پی جی سلنڈر 50،60 فیصد مہنگا ہوگیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کے ریٹس بڑھنے کی وجہ صرف اور صرف چیک اینڈ بیلنس کا نہ ہونا ہے۔اگر اس پر حکومت نے توجہ نہ دی تو آنے والے دنوں میں مسئلہ شدت اختیار کر سکتا ہے۔