تلہ گنگ ایکس ون کنویں سے خام تیل دریافت

September 7, 2018

پنجاب کے ضلع چکوال میں  خام تیل کی دریافت ہوئی ہے، تلہ گنگ ایکس ون کنویں سے تقریباً یومیہ 313 بیرل خام تیل ملنے کی توقع ہے۔

پنجاب میں ضلع چکوال کے علاقے تلہ گنگ ایکس ون کنویں سے خام تیل دریافت ہوا ہے، کرسال بلاک میں پی پی ایل کی 100 فیصد کاروباری حصہ داری ہے۔

ترجمان پی پی ایل نےبتایاکہ تلہ گنگ ایکس ون کی کھدائی کا آغاز 24 مئی 2018ء کو ہوا تھا، اس کنویں کی گہرائی 3675 میٹرز تک کی گئی، جانچ کے دوران کنویں سے تقریباً یومیہ 313 بیرل تیل ملا ہے۔