جہانگیر علی شاہ کو قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر پی ایس او تعینات

September 6, 2018

وفاقی حکومت نے جہانگیر علی شاہ کو قائم مقام سی ای او / منیجنگ ڈائریکٹر پی ایس او تعینات کردیا۔

وزارت توانائی پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جہانگیر علی شاہ کو چیف ایگزیکٹو آفیسر / منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان اسٹیٹ آئل تعینات کردیا گیا، ان کی تقرری 3 ماہ کیلئے کی گئی ہے۔

سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران 31 اگست کو عہدے سے سبکدوش ہوگئے تھے، اس سے قبل جہانگیر شاہ بطور ڈپٹی ایم ڈی آپریشنز فرائض سر انجام دے رہے تھے۔