حکومت نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافےکانوٹس لےلیا

September 6, 2018

LPG Gas Bottles. LPG plant

حکومت نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لےلیا۔ وزارت پیٹرولیم ڈویژن نے اوگرا کو گیس کی قیمتوں میں اضافے کی تحقیقات کیلئے آڈٹ کرانے کی ہدایات جاری کر دیں۔

وزارت پیٹرولیم ڈویژن نے اوگرا کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے، جس کوحل کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ تھرڈ پارٹی آڈٹ سے مارکیٹنگ کمپنیز، ڈسٹری بیوٹرز اور ڈیلرز کا مناسب مارجن بھی طے کیا جائے۔ واضح رہے کہ مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے ایل پی جی کی قیمتوں میں چند روز قبل فی کلو چالیس روپے تک اضافہ کر دیا گیا تھا۔