سگريٹ پر ڈیوٹی بڑھا کر 44 فیصد کی جائے، وزارت صحت کا مطالبہ

September 6, 2018

سگریٹ پر ٹیکس میں کمی سے پیداوار بڑھ گئی اور کمپنیوں کا منافع بڑھ گیا جس پر وزارت صحت نے تشویش ظاہر کردی ہے۔

وزارت صحت نے سگریٹ کی پیداوار گھٹانے کیلئے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے سگریٹ پر ڈیوٹی کا تیسرا سلیب ختم کرنے کیلئے وزارت خزانہ کو خط لکھ دیا۔

وزارت صحت نے بتایا کہ ٹیکس میں کمی سے سگریٹ کی پیداوار میں 77 فیصد اضافہ ہوا ہے اور کمپنیوں کا منافع بڑھ گیا ہے جبکہ ٹیکس آمدن 33ارب کم ہوگئی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سگریٹ بھارت، چین، سعودی عرب سے بھی سستی ہے، سگریٹ پر ڈیوٹی 44 فیصد کی جائے ساتھ ہی پیداوار میں کمی کیلئے ٹریکنگ سسٹم متعارف کرانے کا مطالبہ بھی کردیا ۔