Tuesday, December 7, 2021  | 2 Jamadilawal, 1443

پیٹرول سمیت دیگر پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کردی گئی

SAMAA | - Posted: Sep 1, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 1, 2018 | Last Updated: 3 years ago

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 37 پیسے فی لیٹر کمی کردی۔

وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 41 پیسے فی لیٹر کم کردی، جس کے بعد اس کی قیمت 92 روپے 83 پیسے ہوگئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 37 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 106 روپے 57 پیسے ہوگئی۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 46 پیسے کی کمی کی گئی ہے اور اب یہ 83 روپے 50 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 59 پیسے اضافہ کیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 75 روپے 96 پیسے ہوگئی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر سے کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اگست کے مہینے کے لیے نگران حکومت نے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

جولائی کے ماہ میں پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا تاہم بعد میں حکومت نے ٹیکس میں کمی کردی اور جولائی میں پیٹرول 95 روپے 24 پیسے میں دستیاب رہا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube