ترک لیرا کا عدم استحکام، بینکوں اور مالیاتی اداروں کی ریٹنگ میں کمی

August 29, 2018

ریٹنگ ایجنسی مْوڈیز نے ترک کرنسی لیرا کی قدر میں عدم استحکام کے بعد 18 بینکوں اور دو مالیاتی اداروں کی کریڈٹ رینکنگ کو کم کر دیا ہے۔


مْوڈیز کے مطابق ایسے قوی امکانات ہیں کہ ترک کرنسی کی قدر میں کمی سے یہ مالی ادارے کمزور ہو سکتے ہیں۔

ترک لیرا کی قدر میں مزید 3 فیصد کمی

دوسری جانب لیرا کی امریکی ڈالر کے مقابلے میں پوزیشن بدھ کو بھی بہتر نہیں ہو سکی ہے۔ رواں برس کے دوران ڈالر کے مقابلے میں لیرا کی قدر 48 فیصد کم ہو چکی ہے۔

ایک اور مالیاتی ادارے بلْو بے ایسٹ منیجمنٹ کے مطابق ترک مالیاتی مسائل کی وجہ سے یہ ملک اِس وقت تجارت کے قابل نہیں ہے۔