حکومت نے بجلی مزید مہنگی کرنےکی منظوری دیدی

August 29, 2018

حکومت  نے بجلی مزید مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں چھتیس پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔ اضافے کی منظوری جولائی کی فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔ اس فیصلے سے صارفین پر ساڑھے چارارب کا بوجھ پڑے گا ۔

سی پی پی اے کے مطابق جولائی میں بجلی کی ریفرنس پرائس چار روپے اٹھانوے پیسے فی یونٹ رہی اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو فراہم کی جانے والی بجلی کی قیمت پانچ روپے ساٹھ پیسے فی یونٹ رہی۔ بجلی کی قیمت میں تازہ اضافہ تحریک انصاف کی حکومت میں پہلی بار کیاگیاہے۔