بجلی کی قیمت62پیسے فی یونٹ مہنگی کرنےکافیصلہ اگلےہفتے متوقع

August 21, 2018

سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو بجلی ایک ماہ کیلئے 62 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی در خواست کردی۔ فیصلہ 29 اگست کو ہو گا۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے درخواست جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ۔ درخواست میں بتایا گیا ہے کہ جولائی میں 13 ارب 75 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی جس پر 73 ارب  روپے لاگت آئی۔

بجلی کی فی یونٹ پیداواری لاگت 5.60 روپے فی یونٹ رہی جبکہ صارفین سے جولائی میں 4.98 روپے فی یونٹ وصول کئے گئے۔ قیمتوں میں اضافہ کرنا ہے یا نہیں، نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر فیصلہ 29 اگست کو کرے گا۔