Saturday, October 16, 2021  | 9 Rabiulawal, 1443

پاکستان معاشی نظام کی بہتری کیلئے آئی ایم ایف کی طرف جائیگا، موڈیز

SAMAA | - Posted: Jul 27, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 27, 2018 | Last Updated: 3 years ago

پاکستان میں عام انتخابات کے بعد بننے والی نئی حکومت کو اپنی معاشی صورتحال پر قابو پانے کے لیے آئی ایم ایف کا سہارا لینا پڑے گا۔


موڈیز کے سرمایہ کار سروس نے جمعہ کو ایک نوٹ میں کہا کہ پاکستان اپنی مالیاتی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی طرف جائے گا۔

عام انتخابات کے تقریبا مکمل نتائج کے مطابق تحریک انصاف وفاق میں آزاد امیدواروں اور چھوٹی جماعتوں کو ساتھ ملا کر با آسانی حکومت بنانے میں کامیاب ہوسکتی ہے۔ تاہم پی ٹی آئی کو معیشت کے حوالے سے چیلنجز درپیش ہوں گے۔

موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تحریک انصاف کی بننے والی نئی حکومت کو معیشت جیسے بڑے چیلنجز سے نمٹنا ہوگا۔ اس وقت پاکستان میں ڈالر کے ذخائر صرف دو ماہ کے لیے موجود ہیں جس کو بہتر بنا کر معاشی صورتحال پر قابو پانا ہوگا۔

موڈیز کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کو ممکنہ طور پر اپنی مالیاتی پالیسی میں ٹیکس کے نظام کو مزید بہتر بنانا ہوگا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube