نیلم جہلم بجلی کےمنصوبےکےٹیرف پرسرکاری اداروں میں ٹھن گئی

July 12, 2018

نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کے ٹیرف کےمعاملے پردوسرکاری اداروں میں ٹھن گئی،سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نےواپڈا کےمجوزہ ٹیرف پراعتراضات اٹھا دئیے۔

نیپرا اتھارٹی میں نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کے مجوزہ ٹیرف کی سماعت ہوئی۔سی پی پی اے نےاعتراض اٹھایاکہ منصوبے کامجوزہ ٹیرف فرنس آئل کے برابر ہے۔اگر یہ منظور ہوا تو بجلی کی قیمت میں اضافی ہوگا۔

واپڈا حکام نے کہا کہ دو فیصد شرح سود پر لئےگئےقرض پرواپڈا سے دس فیصد وصول کیا جا رہا ہے، حکومت سود کم کردے تو ٹیرف کم ہو سکتا ہے۔واپڈا کی جانب سے نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کامجوزہ ٹیرف تیرہ روپے چوبیس پیسے رکھا گیا ہے۔

نیپرااتھارٹی نےفریقین کےدلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔