نیپرا کا کراچی والوں کو بجلی کا ہائی وولٹ جھٹکا

Samaa Web Desk
July 5, 2018

نیپرا نے کراچی کے شہریوں کو بجلی کا ہائی وولٹ جھٹکا دے دیا، کے الیکٹرک کے ٹیرف میں اکہتر پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا ۔

نیپرا کے الیکٹرک کے ٹیرف میں اکہتر پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا جس کے بعد کےالیکٹرک کا ٹیرف بارہ اعشاریہ چھ فیصد سے بارہ اعشاریہ ستتر روپےکردیا گیا۔

نیپرا کے مطابق ٹیرف میں اضافہ 7 سال کیلئے کیا گیا ہے تاہم اس اقدام سے کراچی والوں پر 176 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

یاد رہے دو روز قبل نیپرا نے ایک ماہ کیلئے بجلی 1.22 روپے فی یونٹ مہنگی کرکے صارفین پر 15 ارب روپے کا بوجھ ڈال دیا گیا۔