زیادہ بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے ریلیف کااعلان

May 24, 2018

زیادہ بجلی خرچ کرنے والوں کیلئے سرکاری ریلیف کا اعلان کردیا گیا۔ حکومت نے بجلی باسٹھ پیسے فی یونٹ سستی کردی۔ کے الیکٹرک اور تین سو یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے ریلیف سے محروم رہیں گے۔

نیپرا کی جانب سے بجلی ایک ماہ کیلئے باسٹھ پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق قیمت میں کمی اپریل کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد ہوئی۔

اپریل میں بجلی کی پیداواری لاگت چھ روپے دس پیسے فی یونٹ رہی جبکہ صارفین سے اپریل میں چھ روپے باہتر پیسے فی یونٹ وصول کیے گئے۔

واضح رہے کہ کے الیکٹرک اورتین سو یونٹ تک استعمال کرنے والوں کو ریلیف نہیں ملے گا۔ یعنی غریب لوگ حکومت کی جانب سے اس ریلیف کے حقدار نہیں ٹھہرے۔