باہمی تجارت کو پانچ ارب ڈالرز تک لے جانے پر پاکستان اور ایران کا اتفاق

Samaa Web Desk
March 13, 2018

اسلام آباد: پاکستان اور ایران نے باہمی تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں ملکوں نے 2021ء تک باہمی تجارت کو پانچ ارب امریکی ڈالرز تک لے جانے کاعزم ظاہر کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ، پاکستان اور ایران کے درمیان باہمی سیاسی مشاورت ہوئی۔

وزیر خارجہ خواجہ آصف اور ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے دوطرفہ تعلقات اورعلاقائی امن واستحکام پر بات چیت کی گئی۔

پاک ایران آزادانہ تجارت کے معاہدے کوحتمی شکل دینے اور گوادر اور چاہ بہار کی سسٹر پورٹس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔

دونوں ممالک نے دہشتگردی کی تمام اشکال میں بھرپور مذمت کی۔