ایک ہفتےکےدوران15 اشیائےضرورت کی قیمتوں میں اضافہ

Samaa Web Desk
March 9, 2018

اسلام آباد:ایک ہفتے میں پندرہ اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

سماءکےمطابق ادارہ شماریات نےاعدادوشمار جاری کردیےہیں۔ایک ہفتےکےدوران مرغی،چینی، چائے، کوکنگ آئل،سرخ مرچ،گھی سمیت دیگر اشیا مہنگی ہوگئیں۔

چکن کی قیمت میں 5 روپے30 پیسے فی کلو اضافہ ہواہے۔اس کےعلاوہ چینی اور چائے کی قیمت میں بھی فی کلو ایک روپے اضافہ ہواہے۔

ایک ہفتےکےدوران چاول، دال مسور، گڑ، لہسن، مٹن، واشنگ سوپ اور کپڑے بھی مہنگے کردئیے گئےہیں۔ سماء