بجلی صارفین کے لیےبری خبر

March 9, 2018

 

اسلام آباد:بجلی کے عارضی ٹیکسز کو مستقل کرنے کی تیاریاں کرلی گئی ہیں۔3سرچارجز کو ٹیرف کا حصہ بنانے کی سمری نیپرا کو موصول ہوگئی ہے۔

سماءکے مطابق نیپرا کو موصول ہونےوالی سمری میں بتایا گیا ہےکہ نیلم جہلم،فنانسنگ کاسٹ سرچارج کوٹیرف کاحصہ بنایاجائے۔ سمری میں ٹیرف ریشنالائزیشن سرچارج کی مستقل وصولی بھی شامل ہے۔

ٹیرف ریشنالائزیشن سرچارج 1روپیہ 54 پیسےفی یونٹ ہے۔نیلم جہلم10،فنانسنگ کاسٹ سرچارج 43 پیسےفی یونٹ ہے۔بجلی کےتینوں سرچارجزکی کل رقم 2روپے4 پیسےفی یونٹ بنتی ہے۔ نیپرا کےمطابق حکومتی سمری پرحتمی فیصلہ 13 مارچ کو کیاجائےگا۔ سماء