سونے کے نرخوں میں اضافہ

February 13, 2018

نیویارک / ٹوکیو : امریکا یورپ اور ایشیا کی صرافہ مارکیٹس میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق امریکا اور یورپ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے۔

نیویارک میں وقفے کے بعد اسپاٹ گولڈ کے نرخ 0.5 فیصد بڑھ کر 1323.16 ڈالر فی اونس رہے، جب کہ یو ایس اسپاٹ گولڈ کی فروری کے لیے سپلائی 0.8 فیصد اضافہ کے ساتھ 1326.40 ڈالر فی اونس طے پائے،چاندی کے نرخ بھی 1.2فیصد بڑھ کر 16.55 ڈالر فی اونس رہے۔

لندن میں اسپاٹ گولڈ کے نرخ 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 1321.28 ڈالر فی اونس پر بند ہوئے اور امریکی سونے کے سودے 0.5 فیصد اضافہ کے ساتھ 1322.20 ڈالر فی اونس طے پائے۔ چاندی16.52 ڈالر فی اونس رہی ۔ایشیائی اسپاٹ میں سونے کے نرخ 0.6 فیصد اضافے کے ساتھ 1323.63 ڈالر فی اونس، امریکی گولڈ فیوچرز برائے اپریل ڈیلیوری 0.8 فیصد اضافہ کے ساتھ 1325.60 ڈالر فی اونس طے پائی۔

اسپاٹ مارکیٹ ماہرین نے آمدہ ہفتوں میں عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ گر کر 1300 ڈالر فی اونس تک آنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز


 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.