Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > معیشت

بٹ کوئن سستا ہوگیا

SAMAA | - Posted: Feb 6, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 6, 2018 | Last Updated: 3 years ago

ٹوکیو : کرپٹو کرنسی بٹ کوئن کی شرح تبادلہ 20 فیصد گراوٹ کے ساتھ 6، 200 ڈالر سے نیچے گرگئی، اس گراوٹ کی وجہ دنیا بھر کی اسٹاکس اور فوریکس مارکیٹ میں چھا جانے والی مندی ہے۔

منگل کو بٹ اسٹمپ ایکسچینج کے تحت ورچوئل کرنسی کی شرح تبادلہ 6 190 ڈالر رہی، بٹ کوئن کی شرح تبادلہ میں گذشتہ سال 26 گنا اضافہ ہوا تھا اور ریکارڈ 19، 511 ڈالر پر گئی، اس وقت بھی ماہرین نے اس کی قدر میں 50 فیصد تک کمی آنے کا امکان ظاہر کیا تھا۔

یورپ، جاپان اور امریکا کے سینٹرل بینکوں نے اس یونٹ کے بارے میں اپنے خدشات ظاہر کئے ہیں اور کہا ہے کہ انہوں نے اپنے کسٹمرز کو کریڈٹ کارڈز کے بٹ کوئن کی خریداری سے روک دیا ہے۔ ویب ڈیسک

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube