مفتی اعظم کا بٹ کوائن کے خلاف فتوی جاری

January 3, 2018

دمشق : مصر کے مفتی کی جانب سے بٹ کوائن‘ کے خلاف فتویٰ جاری کردیا گیا ہے ، مفتی اعظم کے مطابق رقوم کی منتقلی کے لیے ڈیجیٹل اور ورچوئل کرنسی بٹ کوائن مسلمانوں کیلئے جائز نہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کے مفتی اعظم شوقی ابراہیم عبدالکریم نے کہا ہے کہ مسلمانوں کو خرید و فروخت کے لیے بٹ کوائن کے استعمال کی اجازت نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل کرنسی کے استعمال سے فراڈ اور دھوکہ دہی کا خطرہ ہے اور اس کے تیزی سے اتار چڑھاؤ سے افراد اور اقوام کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

مفتی اعظم کا کہنا تھا کہ انھوں نے یہ فیصلہ کرنے سے پہلے معاشی ماہرین سے بھی مدد لی تھی۔ گزشتہ برس نومبر میں ڈیجیٹل اور ورچوئل کرنسی بٹ کوائن سے شکاگو کی سی بی او ای فیوچرز ایکسچینج میں پہلی بار خرید و فروخت کا سلسلہ شروع ہوا تھا جس کے بعد سرمایہ کاروں کو یہ سہولت ملی کہ وہ اس کی قیمت کے بڑھنے یا کم ہونے پر بازی لگائیں۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.