سونے کی قیمت میں اضافہ

January 2, 2018

کراچی : عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھنے کے بعد مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 300 روپے مہنگا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 8 ڈالرز کا اضافہ دیکھا گیا اور سونے کی فی اونس قیمت 1312 ڈالر کی سطح پر رہی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا اور فی تولہ سونا 300 روپے اضافے سے 56 ہزار 500 جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے بڑھ کر 48 ہزار 428 روپے تک پہنچ گئی۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق چاندی کی فی تولہ قیمت 10 روپے اضافے سے 830 روپے ریکارڈ کی گئی۔ اے پی پی