ٹیکس وصولی میں ریکارڈ اضافہ

Samaa Web Desk
January 2, 2018

اسلام آباد : پنجاب میں رواں مالی سال کے ابتدائی 6ماہ کے دوران ٹیکس وصولی میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور پنجاب ریونیو اتھارٹی نے49ارب 49کروڑ روپے کا ٹیکس جمع کیا ۔

پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق مالی سال 2016-17 ءکے پہلے 6 ماہ کے دوران 36 ارب 42کروڑ روپے کے محصولات جمع کئے گئے تھے جبکہ 2015-16ءکے پہلے 6 ماہ کے دوران 27ارب 8کروڑ 80 لاکھ روپے کے محصولات جمع ہوئے۔ 2016-17ءکے اس عرصہ مقابلہ میں 2017-18ءمیں 36 فیصد زائد محصولات جمع کئے گئے ہیں ۔ دسمبر 2015ءمیں 5ارب 32کروڑ روپے ، دسمبر 2016ءمیں 7ارب 72کروڑ جبکہ دسمبر 2017ءمیں 12ارب 11کروڑ روپے کے محصولات جمع کئے گئے ہیں جو کہ دسمبر2016 ءکے مقابلہ میں 57 فیصد زائد ہیں۔ ایجنسی / سماء

 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.