خیبرپختونخوا سے تیل و گیس کے وسیع ذخائر دریافت

January 12, 2018

پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ سے تیل اور گیس کے وسیع ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ پشاور میں بھی تیل کے پوشیدہ خزانے موجود ہونے کا انکشاف ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کوہاٹ میں باراتئی کے مقام پر کھدائی کے دوران 700 بیرل تیل کا نیا کنواں برآمد ہوا، جبکہ حالیہ سروے کے مطابق پشاور میں بھی تیل اور گیس کے ذخائر ہونے کا انکشاف ہوا۔

کے پی چیف ایگزیگٹیو آئل اینڈ گیس کپمنی رضی الدین رضی کے مطابق پاکستان میں تیل کی کل پیداوار کا 56 فیصد حصہ خیبرپختونخوا فراہم کررہا ہے جس کی پیداواری صلاحیت میں موثر حکمت عملی اپنا کر مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.