اے ٹی ایم فراڈ،ہیکنگ روکنےکےلیےاسٹیٹ بینک کابڑافیصلہ

Samaa Web Desk
January 12, 2018

کراچی: اے ٹی ایم فراڈ کیس کے بعد اسٹیٹ بنک کا بڑا فیصلہ سامنے آگیاہے۔

ترجمان اسٹیٹ بینک نے بتایاہےکہ  صارفین کو چپ کارڈ فراہم کرنے کے لئے بنکوں کو احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں جون دو ہزار اٹھارہ کی ڈیڈلائن دے دی گئی۔

ان اقدامات سے اے ٹی ایم ہیکنگ سے صارفین کوبچایا جائے گا۔تمام کمرشل بینکس کو نئے اےٹی ایم کارڈمتعارف کرانےکےاحکامات جاری کئے گئےہیں۔

واضح رہےکہ دو روز قبل دو چینی شہریوں کو کراچی میں اے ٹی ایم کارڈز ہیک کرتےہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکیاگیاتھا۔ سماء