دس سال؛6لاکھ گاڑیاں،سڑکیں جوں کی توں

Samaa Web Desk
January 11, 2018

راولپنڈی: دس سال کے دوران چھ لاکھ سے زائد گاڑیوں میں اضافہ ہوگیا۔دوہزارسترہ میں ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں اور موٹر سائیکل رجسٹرڈ ہوئے مگر سڑکوں کی صورتحال جوں کی توں ہے۔

راولپنڈی کی وہی پرانی اور تنگ سڑکیں،گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں  کی تعداد میں ہر سال ایک لاکھ سے زائد کا اضافہ ہوا۔بےہنگم ٹریفک شہریوں کےوبال جان بن گئی۔2006 میں راولپنڈی میں رجسٹرڈ گاڑیوں کی تعداد 36 ہزارتھی جبکہ دس سال کےدوران گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی مجموعی تعداد سات لاکھ بائیس ہزار تک پہنچ گئی۔

صرف 2017 میں 88 ہزار موٹرسائیکل17ہزار گاڑیاں رجسٹرڈ ہوئیں مگر اس کے برعکس سڑکوں کی کشادگی پرحکومت کی کوئی توجہ نہیں۔ٹریفک کے اژدہام نے شہریوں کو پریشان کردیا۔

ٹریفک کے بہاؤکوبرقرار رکھنے میں درپیش مشکلات سے ٹریفک پولیس بھی پریشان ہیں ۔

ٹریفک کے سیلاب پر قابو پانے کے لیے نئی سڑکیں بنانے کے ساتھ ساتھ پہلے سے موجود سڑکوں کو کشادہ کرنا بھی ضروری ہے۔ سماء

 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.