Monday, November 23, 2020  | 6 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > معیشت

ٹیکس کا کلہاڑا مایع پٹرولیم گیس پر چل گیا

SAMAA | - Posted: Dec 8, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 8, 2017 | Last Updated: 3 years ago

اسلام آباد: ریگولیٹری ڈیوٹی عائد ہونے کے بعد ایل پی جی دس روپے فی کلو مہنگی ہو جائے گی، آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے حکومتی اقدام مسترد کردیا۔

ایف بی آر کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق درآمدی ایل پی جی پر فی میٹرک ٹن چار ہزار چھ سو انہتر روپے ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی گئی ہے، اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے ریگولیٹری ڈیوٹی کے نفاذ کو مسترد کر دیا ہے، ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ریگولیٹری ڈیوٹی کے نفاذ سے ایل پی جی دس روپے فی کلو مہنگی ہو جائے گی۔ گھریلو سلنڈر دس اور کمرشل سلنڈر چار سو پچاس روپے مہنگا ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سردیوں میں ایل پی جی کی طلب بہت زیادہ ہے اور قیمت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube