پاک سوزوکی موٹرز نے پاکستان میں چار نئی گاڑیاں متعارف کرا دیں

December 6, 2017

کراچی : پاک سوزوکی موٹرز کمپنی نے پاکستان میں مزید چار نئی گاڑیاں متعارف کرا دیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک سوزوکی موٹرز کمپنی نے پاکستان میں چار نئی گاڑیوں کو متعارف کرا دیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق کمپنی نے کلٹس (آٹوگئیر شفٹ)، میگا کیری، جی آر 150 اور جی ایس ایکس آر 600کے نام سے نئی گاڑیاں متعارف کرائی ہیں۔

نئی گاڑیوں کی لانچنگ کے موقع پر پاک سوزوکی موٹرز کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر ماسوفمی ہارانو، سینیر ایڈوائزری ڈائریکٹر ہیروفومی ناگاو اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.