پی آئی اے کا زائرین کے کرایوں میں 20 فیصد رعایت کا اعلان

December 5, 2017

لاہور : پی آئی اے نے نجف کیلئے یکطرفہ اور دو طرفہ کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان کردیا۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ہیڈ آفس میں ایک اجلاس میں پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مشرف رسول سیان نے کہا کہ ان کا مشن ہے کہ سفر کیلئے پی آئی اے مسافروں کی پہلی ترجیح ہو، نجف کی پروازیں اپنے آغاز کے بعد خاطر خواہ نتائج دے رہی ہیں اور ہماری یہ کوشش ہے کہ مزید مسافروں کو پی آئی اے کی جانب سفر کیلئے راغب کیا جائے۔

ان کا کہنا ہے کہ مسافروں کیلئے مختلف اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاکہ انہیں بہترین سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

پی آئی اے کراچی سے نجف کیلئے براہ راست پروازیں آپریٹ کررہی ہے اور ان پروازوں کیلئے ملک بھر کے دیگر شہروں سے مسافروں کو باسہولت منسلک پروازوں کے ذریعے کراچی سے نجف پہنچایا جارہا ہے۔ نجف کیلئے جاری رعایتی کرائے 15 دسمبر تک مؤثر رہیں گے۔ اے پی پی

Email This Post
 

:ٹیگز


 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.