ہنوئی میں آسیان کا سربراہی اجلاس جاری

November 13, 2017

ہنوئی : فلپائن میں آسیان تنظیم کا سربراہی اجلاس جاری ہے، افتتاحی تقریب میں فلپائن کی ثقافت کے رنگ پیش کیے گئے۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق فلپائن میں جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی تنظیم آسیان کا اجلاس شروع ہوگیا۔ اس سے پہلے آسیان ملکوں کے سربراہوں نے فوٹو سیشن کرایا۔ فلپائن کے صدر نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔

تنظیم کے اکتیس ویں اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب میں فلپائنی صدرنے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی جیسے مسائل کی کوئی سرحد نہیں ۔

علاقےمیں بحری قزاقوں کی کارروائی نے خطے کی معیشت کو نقصان پہنچایا ہے۔ آسیان اجلاس میں آسیان کے 10رکن ملکوں کے علاوہ امریکا، آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ،روس اور کینیڈا کے سربراہان مملکت شرکت کر رہے ہیں۔

آسیان اجلاس سے پہلے فلپائن کے صدر نے تنظیم کے رکن ملکوں کے سربراہوں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا، ٹرمپ، ٹروڈو، مودی اور شینزو ایبے نے ایک جیسےکپڑوں میں شرکت کی۔ کینیڈا کے وزیراعظم منیلا کے شہریوں سے گھل مل گئےاور ڈھیروں سیلفیاں بنائی گئیں۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز


 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.