ایل پی جی صارفین ہوشیارہوجائیں

November 13, 2017

اسلام آباد: سردیوں میں مہنگی ایل پی جی کیلئے عوام ابھی سے تیار ہوجائیں۔ حکومت نے مقامی ایل پی جی پرپٹرولیم لیوی نافذ کردیا، گیس کی فی کلو قیمت میں دس روپے تک اضافے کا خدشہ بڑھ گیاہے۔

وزارت توانائی و پٹرولیم ڈویژن کےنوٹیفیکیشن کے مطابق مقامی ایل پی جی پر چار ہزار چھ سو انہتر روپے فی میٹرک ٹن لیوی لگا دیا گیا جس کا اطلاق یکم نومبر سے ہو چکا ہے۔

صرف یہی نہیں درآمدی ایل پی جی پر بھی پٹرولیم لیوی لگانے کی منصوبہ بندی جاری ہے اور اس حوالے سے جلد نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جائے گا۔ حکومت پٹرولیم مصنوعات پر پہلے ہی پیٹرولیم لیوی وصول کر رہی ہے۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.