ٹیکس جمع کروانےوالوں کےلئےخوشخبری

November 11, 2017

اسلام آباد: ٹیکس گزاروں کیلئے خوشخبری آگئی۔ اسٹیٹ بینک نے آن لائن ٹیکس وصولی کا نیا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ انٹرنیٹ یا اے ٹی ایم کے ذریعے بھی ٹیکس جمع کرایا جاسکے گا۔

مرکزی بینک،  ایف بی آر اور ون لنک کے اشتراک سے نیا آن لائن سسٹم تیار کر رہا ہے جو آئندہ ماہ کے آخر تک فعال ہو جائے گا۔ نئے نظام کے تحت ٹیکس ادائیگی کیلئے ایف بی آر کے دفتر یا بینک نہیں جانا پڑے گا بلکہ ٹیکس گزار انٹرنیٹ یا اے ٹی ایم کے ذریعے بھی ٹیکس ادا کر سکیں گے۔

نئے آپشن سے انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، ایکسائز اور کسٹمز ڈیوٹی کی آن لائن ادائیگی ممکن ہوگی جبکہ درآمد اور برآمد کنندگان کسٹم دستاویز بھی آن لائن جمع کرا سکیں گے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ٹیکس نظام میں پائی جانے والی چوری یا لیکیج پر بھی قابو پایا جاسکے گا۔ مرکزی بینک کے مطابق اگلے مرحلے میں سہولت کا دائرہ سرکاری اداروں اور صوبائی حکومتوں تک بڑھایا جائے گا۔

 عالمی تجارتی قوانین میں بھی کسٹم ڈیوٹی کی آن لائن وصولی پر زور دیا گیا ہے۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.